آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد ( آن لائن ) پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 اکتوبر سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں 88 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں 47 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز منافع میں فی لیٹر 41 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ او ایم سی اور ڈیلرز مارجن 16 ستمبر اور یکم اکتوبر کو بھی بڑھایا گیا تھا، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 6 روپے 94 پیسے منافع لے رہی ہیں، فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز7 روپے 82 پیسے منافع لے رہے ہیں جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنی کا منافع 7 روپے 8 پیسے لاگو ہے، اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے82 پیسے وصول کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں