ٹرین قافلے میں سوار لیگی کارکن انتقال کر گیا

کراچی(صباح نیوز)کراچی سے جانے والے ٹرین کے قافلے” کاروان نواز شریف” میں سوار ایک لیگی کارکن انتقال کرگیا۔متوفی کارکن کی شناخت 60سالہ کرامت کے نام سے ہوئی ۔لیگی رہنما محمد زبیر کے مطابق کارکن محراب پور جنکشن کے قریب ٹرین میں اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔متوفی کرامت شہباز گوٹھ سپر ہائی وے کراچی کا رہائشی تھا جس کی میت ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں