قومی اسمبلی:بلاول کے خطاب پر مراد سعید کو جواب دینے سے روک دیا گیا
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر مرادسعید کی جواب دینے کی کوشش،پینل آف چیئر روک دیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے چیئرمین و رکن اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے جوشیلہ خطاب کیا اور حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس پر مراد سعید سے رہا نہ گیا اور انہوں نے کھڑے ہو کر کہا کہ ”اپوزیشن سے ایک اور حکومت سے ایک بولے گا ”کا اصول طے چکا ہے جس پر پینل آف چیئر امجدعلی خان نے کہا کہ پہلے یہ طے ہوچکا ہے کہ بلاول اور خواجہ آصف بولیں گے اس لئے ہم خواجہ آصف کو بولنے کی اجازت دیتے ہیں آپ بیٹھ جائیں۔جس پر مراد سعید خاموشی سے بیٹھ گئے۔
Load/Hide Comments


