فرانسیسی صدر اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیل پہنچ گئے
پیرس(صباح نیوز) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیل پہنچ گئے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات میں حماس کے حملے میں یہودیوں کی ہلاکتوں پر تعزیت کی اور حماس کے خلاف جنگ میں تعاون کا یقین دلایا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس اور اسرائیل کے جھڑپوں کے دو ہفتے بعد فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اسرائیل پہنچ گئے۔فرانسیسی صدر نے اسرائیل کے صدر سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔فرانسیسی صدر نے فلسطین اتھارٹی محمود عباس سے بھی ملاقات کی اور وہ آج یا کل کسی وقت اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کریں گے۔
Load/Hide Comments


