وزیر اعلی اور وزیر خزانہ تعلیمی اداروں کے چھ ماہ کی فیس کو معاف کریں۔ ثناء بلوچ

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، تفصیلات کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبا نے اپنے حو کیلئے احتجاج کیا طلبا و طالبات کا احتجاج بلوچستان کے مستقبل کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور وزیر خزانہ تعلیمی اداروں کے چھ ماہ کی فیس کو معاف کریں، اٹھاروی ترمیم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو مختصر کرنے کی سازش ہو رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم نے صوبوں کے اختیارات میں اضافہ کیا، انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کے 35 ارب کاٹ دئے گئے وفاق حکومت کے رویے کے خلاف تھوڑی دیر کیلئے پورا ایوان واک آوٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی مسئلے کو نہ دیکھا گیا تو بلوچستان کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں