ڈی آئی خان، پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک، ایک زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ افرادزخمی بھی ہوا۔پولیس کے مطابق ہلاک مشتبہ افراد کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا، جن کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی۔پولیس کے مطابق ہلاک مشتبہ افراد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک مشتبہ افراد سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث اقبال کھیارہ کے رشتے دار ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم کا بھتیجا اور برادر نسبتی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


