بلوچستان میں 55 فیصد کورونا کیسز جون میں بڑھے ہیں، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کورونا سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے کورونا وائرس کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم بلوچستان میں کورونا کے متاثرین جلد صحت یاب ہو رہے ہیں۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں 55 فیصد کورونا کیسز جون میں بڑھے ہیں اور صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح 38 فیصد ہے۔ لوگوں نے ایس او پیز پرعمل کرن اشروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحتیاب ہونے والوں کے لیے حکمت عملی مرتب کی ہے اور کورونا سے صحتیابی کے لیے ریکوری پیکج دیا جا رہا ہے۔ جس میں مختلف وٹامنز کی خوراک شامل ہوں گی۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ پلازمہ تھراپی سے متعلق حکومت کام کر رہی ہے جبکہ اس وقت صوبے کے کسی بھی اسپتال میں کوئی مشتبہ کورونا کیس نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں