بلوچ راج تونسہ شریف میں زون کے قیام کا اعلان

بلوچ راج کےمرکزی ترجمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ راج نے قومی شعور، حقوق، ثقافت، زبانوں، اتحاد و اتفاق اور جغرافیائی و تاریخی حدود کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنے کام کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرکے راڑہ شم، راجن پور زونز کا قیام عمل میں لایا۔

تونسہ شریف جو ہر دور ڈیرہ جات میں بلوچ قومی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا۔ وہاں بلوچ راج کے کارکنان کی کئی سالوں سے قومی شعور کے فروغ کےلیے جہدوجہد میں کردار قابلِ ستائش ہے۔ جیساکہ کلچر ڈے، 21 فروری زبانوں کے عالمی دنوں کے پروگرامز، ادبی دیوانوں سمیت بلوچ قومی حقوق کے لیے سیاسی جدوجہد شامل ہیں۔

بلوچ راج نے قوم دوست اور قومی مفادات میں کام کرنے والے سینئر دوستوں پر مشتمل اپنے زون کو تشکیل دیا ہے۔ تونسہ شریف زون میں دوستوں کی قابلیت کی بنیاد پر جو زونل کابینہ منتخب کی گئی وہ درج ذیل ہے:-
زونل پریزیڈنٹ : افشین الیاس بلوچ
زونل وائس پریزیڈنٹ : غفور بلوچ
زونل جنرل سیکرٹری : ریاض بلوچ
ڈپٹی جنرل سیکرٹری: ابوبکر جان بلوچ
فنانس سیکرٹری : ستار بلوچ
انفارمیشن سیکرٹری: امتیاز بلوچ
کوآرڈینیٹر : طاہر بلوچ

اپنا تبصرہ بھیجیں