سینٹ میں اعظم سواتی کی جگہ علی ظفر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔تحریک انصاف نے سینیٹ میں اعظم سواتی کے بجائے قانون دان علی ظفر کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے علی ظفر کو پارلیمانی لیڈر مقرر کئے جانے کا سرکلر جاری کردیا۔واضح رہیکہ تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر وسیم شہزاد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ہیں۔
Load/Hide Comments


