زرداری کا خاموشی سے بڑا سیاسی سر پرائز دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی ممبران سے مشاورت کرنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے خاموشی سے کام کرتے ہوئے بڑا سرپرائز دینے کا فیصلہ کرلیا ہے بلاول بھٹو زرداری نومبر کے وسط میں خیبرپختونخوا سے اپنی انتخابی مہم چلا ئےں گے۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے ، پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی سکیم حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی ممبران سے بھی مشاورت کرلی ہے ،پیپلز پارٹی نے 100 قومی اسمبلی کی نشستوں کی جیت کے ہدف کو لے کر آگے بڑھنے کی انتخابی سکیم لانچ کریگی، سندھ سے 50، پنجاب سے 25، خیبرپختونخوا سے 10 اور بلوچستان سے کم از کم 6 نشستیں جیتنے کی حکمت عملی بنائی گئی اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت نے تمام اہم رہنماو¿ں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے ہیں ،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے نومبر کے وسط میں خیبرپختونخوا سے اپنی انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی پورے صوبے میں اپنی انتخابی مہم چلائیں گے، خیبرپختونخوا کے بعد پیپلز پارٹی بلوچستان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، تیسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی پنجاب خصوصاً شمالی اور جنوبی پنجاب میں پاور شو کرے گی ،آخری مرحلے پر کراچی سمیت اندرون سندھ میں بڑے جلسوں کا اہتمام کیا جائے گا ،پیپلز پارٹی کا کراچی کی قومی اسمبلی کی 21 نشستوں میں سے کم از کم 8 سے 10 نشستیں حاصل کرنے کا ہدف بھی زیر غور ہے۔اندرون سندھ میں مکمل طور پر اپنی پوزیشن کو دوبارہ برقرار رکھنے کی بھی حکمت عملی وضع کی گئی گئی ہے۔بلوچستان کی 16 نشستوں میں سے 6 جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی کم از کم 10 نشستوں کا ٹارگٹ طے کیا گیا ہے،پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ہدف شمالی پنجاب اور جنوبی پنجاب ہوگا، پیپلز پارٹی پنجاب میں 20 سے پچیس قومی اسمبلی کے حلقوں پر اپنی نظریں جماچکی ہے۔آنے والے دنوں میں بلاول بھٹو خیبر پختونخوا اور آصف علی زرداری لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔


