چمن میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام
چمن(یو این اے )ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا، چینی، آٹا ، انڈے، چاول، دالیں، گھی، کوکنگ آئل، لال مرچ اور چاول سمیت کھانے پینے کے 24 اشیا مہنگی ہوگئی ہے رواں ایک ہفتے کے دوران چمن میں چینی کی اوسط قیمت 30 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے سے بڑھ کر 190 روپے ہو گئی۔گھی کی فی کلو قیمت 60 روپے اضافے کے بعد 360 تک پہنچ گئی انڈے کی اوسط فی درجن قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا۔ اسی طرح 50 کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے مہنگا ہوکر 6600 روپےکا ہوگیا اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال چنا 10 روپے، دال ماش 15 روپے، دال مونگ 15 روپے مہنگی ہوئی۔ اس کے علاوہ چاول 40 روپے فی کلو بڑھ گیا ، دال مسور، مٹن، خشک دودھ اور نہانے کے صابن کی قیمتیں بھی بڑھ گئے سبزہ جات میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا ہے فی کلو 150 روپے ملتی ہے جبکہ آلو کی اوسط فی کلو قیمت روپے 80 روپے پیاز 20 روپے فی کلو مہنگا ہوکر 70 روپے ہوگئی لہسن ، و دیگر سبزی جات بھی مہنگے ہوگئے ایل پی جی گیس 40 روپے کلو بڑھ کر 280 روپے ہوگئی جبکہ دودھ، دہی اور نمک سمیت 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


