ڈی آئی خان، پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی، جوابی فائرنگ سے پرشدت پسند فرار
ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں روڑی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے، ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں واقع روڑی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ حملہ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ی میرسلیم زخمی ہو گیا۔ پولیس چوکی پر موجود جوانوں نے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور جوابی کرتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
Load/Hide Comments


