اسحاق ڈار پر تحفظات، پیپلز پارٹی نے سرفراز بگٹی کو قائد ایوان بنانے کی تجویز دیدی
اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ایوان بالا میں قائد ایوان نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اسحاق ڈار کو ایوان بالا میں قائد ایوان نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صادق سنجرانی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو قائد ایوان بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ایوان وزیراعظم کا نمائندہ ہوتا ہے، نگران وزیراعظم کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے جبکہ قائد ایوان (ن) لیگ سے ہیں جو باعث حیرت ہے۔
Load/Hide Comments


