کراچی، عمارت گرنے کا واقعہ، ایس بی سی اے کے 3 افسران گرفتار
کراچی:پولیس نے شہر قائد میں رہائشی عمارت زمیں بوس ہونے کے واقعے پر ایس بی سی اے کے تین افسران کو اعانت کے جرم میں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع گلبہار نمبر 2 پھول والی گلی میں جمعرات کے روز رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔سانحے میں 27 افراد کی موت کے بعد پولیس حرکت میں آگئی، پولیس نے ایس بی سی اے کے تین افسران کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افسران میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز بھی شامل ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقصود قریشی، بلڈنگ انسپکٹر عرفان علی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افسران کو اعانت جرم کے الزام میں گرفتاریاں عمل لائی گئیں ہیں، گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments