نواز شریف ایک یا ڈیڑھ سال تک وزارت عظمیٰ اپنے پاس رکھیں گے، ماہرین کا خیال

لاہور (انتخاب نیوز) نواز شریف ایک یا ڈیڑھ سال کیلئے وزارت عظمی اپنے پاس رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف یا رانا ثنا اللہ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے، حمزہ شہباز اور مریم نواز کو فیصلہ سازوں نے فیصلہ سازی سے دور رکھنے کا مشورہ ن لیگ کو دیا۔ خواجہ سعد رفیق ، ملک احمد خان ،احسن اقبال، ایاز صادق ، نوشین افتخار ، خواجہ آصف ،امیر مقام سمیت دس افراد ن لیگ کی لیڈنگ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ پاور شیئرنگ کیلئے انتخابات کے بعد آئی پی پی کے ساتھ معاملات طے کئے جائیں گے۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف میں ہوائی فائرنگ ہوگی جبکہ ان ہاو¿س دونوں ایک پیج پر ہوں گے۔ چائنا اور سعودیہ کیلئے پاکستان نے تاریخی اقدامات کا اعلان کر دیا، (بڑوں) کی گارنٹی کے بعد دونوں ممالک پاکستان میں نواز شریف ٹرائیکا پر بزنس کرنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔ پی ٹی وی میں چائنا براڈکاسٹنگ کا سینٹر کھول دیا گیا ہے، اب چائن پاکستان میں بیٹھ کر اپنے منصوبہ جات کو کور کیا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں