اٹلی نے اسپتال پر مبنی بحری جہاز غزہ بھیج دیا
روم (آن لائن )یورپی ملک اٹلی نے غزہ کے زخمی شہریوں کے علاج کے لیے اہم اقدام کا اعلان کیا ہے۔اٹلی کی جانب سے غزہ کے قریب ایسا بحری جہاز بھیجا جارہاہے جو اسپتال کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی بحری جہاز غزہ کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بحری جہاز میں 170 افراد کا عملہ موجود ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اٹلی کی جانب سے ایک فیلڈ اسپتال بھی غزہ بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ غزہ میں 33 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
Load/Hide Comments


