8ویں تھل جیپ ریلی تیمور خواجہ نے جیت لی، صاحبزادہ سلطان اور نادر مگسی کی گاڑیاں خراب ہوگئیں
مظفر گڑھ (انتخاب نیوز) آٹھویں تھل جیپ ریلی کے پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے میں تیمور خواجہ نے میدان مار لیا۔ تھل جیپ ریلی میں تیمور خواجہ مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 24 منٹ اور 36 سیکنڈ میں طے کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ مصدق خان خاکوانی 2 گھنٹے 50 منٹ اور 25 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ شیراز قریشی 3گھنٹے 6 منٹ اور 46 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے تیسرے نمبر پر آئے۔ فائنل راﺅنڈ میں زین محمود، صاحبزادہ سلطان گاڑی خراب ہونے کے باعث ٹریک مکمل نہ کرسکے۔ اس کے علاوہ نادر مگسی اور آصف فضل چوہدری بھی گاڑیاں خراب ہونے پر ٹریک مکمل نہ کرسکے۔
Load/Hide Comments


