جھڑپوں میں مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، اموات کی تعداد 42 ہو گئی

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ہونے والی لڑائیوں میں اس کے مزید پانچ فوجی مارے گئے، جس سے پٹی پر زمینی حملے کے بعد سے اس کی ہلاکتوں کی کل تعداد 42 ہو گئی۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں کے دوران کل ایک افسر اور چار فوجی بھی شدید زخمی ہوئے۔ گولانی بٹالین کا ایک کمانڈر وسطی غزہ میں شدید زخمی ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں