اسرائیلی پولیس نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے قبل اہل خانہ کے گھروں پر چھاپے

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) 3 کیسز میں عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی سے قبل اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں ان کے خاندانوں کے گھروں پر چھاپہ مارا۔غیر ملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پولیس سے رائے لینے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ 24سالہ فلسطینی قیدی مارہ بکیر کی والدہ سوسن بکیر نے کہا کہ کوئی حقیقی خوشی نہیں ہورہی، ہمیں بہت معمولی خوشی محسوس ہوئی کیونکہ ہمیں انتظار کرنا پڑ رہا ہے، مارہ بکیر کو 2015میں چاقو سے حملے کے الزامات میں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسرائیلی پولیس کو ان کی بیٹی کی رہائی سے قبل اس کے یروشلم میں واقع گھر پر چھاپہ مارتے دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب بھی خوشی محسوس کرنے سے خوفزدہ ہیں، ساتھ ہی غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے ہم خوشی محسوس کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں