میر قدوس بزنجو کی شمولیت سے پیپلز پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگئی، عمر گورگیج

کوئٹہ (پ ر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر و صوبائی سینئر نائب صدر الحاج سردار محمد عمر گورگیج نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سردار محمد عمر گورگیج نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، میر نصیر بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ویلکم کرتے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی شمولیت سے پیپلز پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ بلوچستان سے بڑے بڑے قبائلی و سیاسی رہنماﺅں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکناں بھرپور محنت کریں اور پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں وفاق اور صوبے میں حکومت بن کر عوام کی نمائندہ جماعت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں