اسرائیلی فوج غزہ میں جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے،اسرائیلی اخبار

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) اسرائیلی فوج غزہ میں جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ وہ حماس کے خلاف بغاوت کر دیں۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں عام فلسطینیوں کی اموات بہت زیادہ ہیں، اسرائیل کا غزہ پر بمباری کرنا معمول ہے۔ اخبار کے مطابق موجودہ آپریشن نے اسرائیلی ریاست کی بنیادیں کمزور کی ہیں، زخمی، لاچار اور غمزدہ فلسطینی مستقبل میں اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، عام شہریوں کی اموات کی اصل حقیقت امریکی انتظامیہ کو بھی بے چین کردیگی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں