کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی قلت

کراچی (صباح نیوز) کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی قلت ہوگئی۔ شہرقائد میں شوگر، بلڈپریشر اور امراض قلب کی کئی دوائیں نہیں مل رہیں۔اس حوالے سے ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ادویات کی قلت پر سرکاری ہسپتا لوں سے مریضوں نے شکایات کی ہیں، سرکاری ہسپتا لوں کی اگر فنڈ نہ ملنے کی شکایات ہیں تو ان کو فنڈ مل جائے گا۔ ترجمان کے مطابق اب تک انتظامیہ نے ہمیں فنڈ سے متعلق درخواست نہیں دی، ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ ادویات کی قلت ہوجائے، کمپنی کی جانب سے ادویات نہیں بن رہیں، ادویات کمپنی اگر ادویات نہیں بنائیں گی تو سندھ کیا پورے پاکستان میں قلت ہوگی۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کمپنی کے وفاقی حکومت سے کچھ معاملات چل رہے ہیں، ادویات کے معاملے پر وفاق نے یقین دہانی کرائی تھی، زیادہ تر ادویات بنانے والی کمپنیاں کراچی میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں