بلوچ مظاہرین پر پولیس تشدد قابل مذمت، ذاتی مچلکوں پر رہا کررہے ہیں، نگران وزیراعظم
اسلام آباد (انتخاب نیوز) صدر مملکت عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ٹیلی فونک رابطہ۔ بلوچستان کی صورتحال اور اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں سے متعلق گفتگو۔ سربراہان کے درمیان بات چیت میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور۔ رہنماﺅں کا بلوچ مظاہرین کیخلاف پولیس کے نا مناسب روپے کی مذمت۔ پولیس کو مظاہرین کیخلاف سختی سے پیش نہیں آنا چاہیے تھا، گرفتار مظاہرین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کررہے ہیں، نگران وزیراعظم، صدر مملکت سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments


