کورونا وائرس کچھ حلقوں کے لیے کاروبار بن گیا ہے،ہاشم نوتیزئی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی محمد ہاشم نوتیزئی نے زائرین کی غیرقانونی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کچھ ذمہ دار حلقوں کے لیے منافع بخش کاروبار بن گیا ہے تفتان سے بھاری رقوم کے عوض زائرین کو سفر کی اجازت دی جارہی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک ایران سرحد پر غیرقانونی نقل و حرکت جاری ہے زائرین کا تعلق جس صوبے سے ہو وہاں قرنطینہ بناکر رکھا جائے چاغی و گرد و نواح میں کرونا وائرس پھیلنے کے شدید خدشات پیدا ہوگئے مقامی لوگ سخت پریشانی کے عالم میں مجھے فون کررہے ہیں قومی اسمبلی میں بھی آواز اٹھایا لیکن تسلی بخش جواب نہیں ملا نوشکی میں کچھ زائرین کو سرکٹ ہاس میں رکھنا ناقابل فہم ہے زائرین مہمان تھوڑی ہیں جنہیں عوامی مقامات پر رکھا جائے وزیراعظم کے معاون برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو خدشات سے آگاہ کروں گا

اپنا تبصرہ بھیجیں