پی ٹی آئی امیدواران کے کاغذات مسترد کرنا الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے، سینیٹر مشتاق خان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرز نے آج تھوک کے حساب سے پی ٹی آئی سے وابستہ امیدواران کی کاغذات نامزدگی جس طرح مسترد کردیے اس سے لیول پلینگ فیلڈ، صاف شفاف انتخابات اب ایک خواب ہیں۔ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن لیول پلینگ فیلڈ دینے، صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کا تاثر قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔ اگر یہ حرکتیں کرنی ہیں تو بہتر ہے کہ قوم کے اربوں روپے متنازعہ الیکشن کے اوپر نہ خرچ کیے جائیں۔ ایک متنازعہ الیکشن بہت بڑے سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا باعث بنے گا جس سے پاکستان کے مستقبل، سماجی تار و پو اور فیڈریشن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ خدارا انتخابات، عوام کے حق رائے دہی کو اپنے ذاتی اناﺅں کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔
Load/Hide Comments


