گیلانی سمیت 28 سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیل جمع نہ ہو سکی، 15 جنوری تک کی مہلت
اسلام آباد(صباح نیوز)یوسف رضا گیلانی اورمصدق ملک سمیت 28سینیٹرز نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، الیکشن کمیشن نے15 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹرز کی ممبرشپ معطل کر دی جائے گی۔جن سینیٹرز نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں ان میں شاہین خالد اور عون عباس نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔اس کے علاوہ سیف اللہ نیازی، نزہت صادق، محمد علی شاہ جاموٹ، میاں رضا ربانی، امام الدین شوقین، فیصل سبزواری، تاج حیدر، نثار کھوڑو، خالدہ عطیب اور شوکت ترین بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ لیاقت خان ترکئی، ہدایت اللہ خان، عطا الرحمان، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر، دوست محمد خان، گردیپ سنگھ، ہدایت اللہ، عبدالقادر، محمد قاسم، ثمینہ ممتاز ، سعید احمد ہاشمی اور دنیش کمارنے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 15جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹرز کی ممبرشپ معطل کر دی جائے گی۔


