ڈپٹی کمشنرز کو جعلی ڈومیسائل سرٹیفیکٹس کے تصدیق کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے، گورنر

کوئٹہ:گورنر بلوچستان جسٹس(ر)امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ہم نے روز اول سے وفاق میں بلوچستان کیلئے مختص کوٹہ پر بلوچستان ہی کے مقامی افراد کی تعیناتی کو یقینی بنانے، جعلی ڈومیسائل پر بھرتی ملازمین کو فوری طور پر برطرف کرنے اور صوبے کے تمام اضلاع میں مزید جعلی ڈومیسائل کے اجرا کا سلسلہ روکنے کے مسئلہ کو نہایت سنجیدہ لیا ہیں. اس ضمن میں کافی عرصہ پہلے وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل پر تعینات ہزاروں غیرمقامی افراد کا ریکارڈ منگوا کر صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو جعلی ڈومیسائل کی ازسرنو تصدیق کرانے کا عمل شروع کیا جو مقامی افراد کو اپنا قانونی حق دلوانے کے حوالے سے اچھی پیش رفت ہے.اتوارکو اپنے ایک بیان میں گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کے وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر بلوچستان ہی کے مقامی افراد تعینات کرنے سے صوبے میں بیروزگاری پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے. گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو اپنے آئینی حقوق دلوانے کے حوالے سے صوبے کی مختلف سیاسی تنظیموں کی کاوشیں بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں. انہوں نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ بغیر کسی تعصب کے دیانتداری سے جعلی ڈومیسائل کے ازسرنو تصدیق کے عمل کو تیز کرے تاکہ صوبہ کے بیروزگار جوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی راہ ہموار ہو سکیں گورنر یاسین زئی نے جعلی ڈومیسائل کی ازسرنو تصدیق کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب خان اچکزئی کی شاندار کارکردگی کو لائقِ تحسین قرار دیاگورنر نے ضلع کی سطح پر عوام کے نمائندوں پر بھی زور دیا کہ حکومتی اقدامات میں بھرپور تعاون فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں