جلد ہی صوبے سے کوروناوائرس کا خاتمہ ہوجائے گا، فضیل اصغر

تمبو :چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام میں کوروناوائرس کے حوالے سے شعور اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے سبب الحمداللہ صوبہ بلوچستان میں پہلے کی نسبت اب کوروناوائرس کے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے صوبے میں کوروناوائرس کے مریضوں کو ہسپتالوں میں رکھنے کے لئے بہت جگہ موجود ہے ڈاکڑز 24گھنٹے موجود ہیں وینٹیلیٹر کی کوئی کمی نہیں ہے اور تمام ڈسٹرکٹ میں لیبارٹریز بنائی جارہی ہیں جلد ہی صوبے سے کوروناوائرس کا خاتمہ ہوجائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر نصیرآباد عابدسلیم قریشی،ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمدقاسم کاکڑ،ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر نصیرآباد سلیم کھوسہ سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے اس سے قبل انجمن تاجران ڈیرہ مراد جمالی کے وفد نے صدر کامریڈ تاج بلوچ کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہی دی چیف سیکرٹری نے ڈیرہ مراد جمالی کے بازار اور سوشل ویلفئیر کے پبلک لائیبری کا بھی دورہ کیا چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر نے کہا کہ کوروناوائرس کے حوالے سے صوبے کے اندر شروع سے ہی اہم اقدامات کرکے اسے ہرطرح سے روکنے کے لئے اقدامات کیئے گئے تھے دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد بہت کم ہے اور اب بھی عوام کاروباری طبقہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کررہی ہے اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کے سبب جہاں پہلے 40 فیصد مریضوں کا رزلٹ پازیٹو آرہا تھا اب وہ کم ہو کر 15سے 20 فیصد رزلٹ آرہا ہے ان شا اللہ عوام کا تعاون اسی طرح جاری رہا تو جلد ہی کوروناوائرس کے خاتمے کا عوام کو خوشخبری ملے گی انہوں نے کہا کہ صوبے میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے ڈاکڑ 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی پر رہ کر فرنٹ لائن پر موجود ہیں اور صوبے میں دوڈاکڑز کوروناوائرس کے سبب شہید ہوگئے اور کئی پیرامیڈکس اور دیگر اسٹاف اس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں مگر پھر بھی وہ فرنٹ لائن پر رہ کر بہادری اوردلیری سے کام کررہے ہیں جس کے سبب وزیراعلی بلوچستان نے انہیں بونسز اور ایکسٹر تنخواہیں بھی دی ہیں انہوں نے کہاکہ اسکول کھولنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا وفاقی حکومت کا بھی اسکول کھولنے کے حوالے سے فیصلہ ابھی آنا ہے جس کی روشنی میں وزیراعلی بلوچستان اپنا فیصلہ سنائیں گے انہوں نے کہا کہ کسانوں اور زمینداروں کو پانی پہنچانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے نصیرآباد میں پانی چوری کے خلاف کاروائی کرکے کمشنر نصیرآباد ور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے بہترین اقدام اٹھایا ہے اور یہ کاروائی آگے بھی جاری رہنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں