پروفیسر نقیب احمد پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،بی پی ایل اے نوشکی

بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن نوشکی یونٹ کا ہنگامی اجلاس ڈگری کالج نوشکی میں منعقد ہوا جس میں پروفیسرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے نوشکی بوائز کالج کیسینئیر پروفیسر نقیب احمد صاحب پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاں کہ پروفیسر نقیب احمد صاحب ایک قابل اور سینئیر پروفیسر ہیں جو عرصہ دراز سے بلوچستان میں علم و شعور کی روشنی پھیلا کر تعیلمی شعبے میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ان پر اس طرح سے قاتلانہ حملہ انتہائی تشویشناک اور ناقابل برداشت عمل ہیں۔پروفیسرز پر حملہ تعلیمی نظام پر حملے کے مترادف ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے کالج اساتذہ جس طرح کے نامساعد حالات میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے۔ان کے باوجود ایسے واقعات کا ہونا کالج اساتذہ میں تشویش اور عدم تحفظ کے احساس کو مزید بڑھاوا دیتی ہیں۔اجلاس میں اعلی حکام اور نوشکی ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبزول کرانے پر زور دی گئی کہ پروفیسر نقیب احمد صاحب پر فائرنگ کے واقعہ کا سخت سے سخت نوٹس لیں اور واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے۔تاکہ آئیندہ کسی معزز ٹیچر پر حملہ کرنے کی کسی میں ہمت نا ہو۔بی پی ایل اے اس بابت ضلعی انتظامیہ کو خبردار کرتی ہے کہ اس سلسلے میں کوئی عذر اور کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں