5 ارب روپے ملنے میں صداقت نہیں، الزامات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، ترقی فاﺅنڈیشن
کوئٹہ (آن لائن) ترقی فاﺅنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عیسیٰ خان کاکڑ نے وزیر اعظم اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ادارے کو 5 ارب روپے ملنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اگر مذکورہ شخص نے الزامات کی تردید نہیں کی تو ان کے خلاف عدالت سے چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔وزیراعظم پاکستان اور اس عہدے کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، اس لیے اس شخص سے ثبوت مانگے جائیں اور ناکامی پر اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وزیر اعظم اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے پاکستان بھر کے لاکھوں نوجوان مستفید ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر عصمت اللہ شاہ، رفیق کرد بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے بلوچستان کے ہزاروں نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے، جس کی کئی دہائیوں میں مثال نہیں ملتی۔پروگرام معیاری پالیسی اور طریقہ کار کو انتہائی شفاف طریقے سے اپنایا جا رہا ہے جہاں دلچسپی رکھنے والے اداروں کی رجسٹریشن عوامی جانچ پڑتال کے لیے کھلی کتاب کی مانند ہے۔بدقسمتی سے نظام کی کمزوری سے فائدہ اٹھانے والے کئی اداکار خود کو ڈھونڈ رہے ہیں – صوبے کے ہزاروں نوجوانوں کی زندگی کو بدلنے کے اس موقع سے محروم کرنے کی سازشیں ہورہی ہےں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے لیے وزیر اعظم کے اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے بجٹ مختص کرنے کے عمل کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔پروگرام انتہائی شفاف اور سخت عمل کے ذریعے اداروں کی شناخت اور انتخاب کرتا ہے۔ترقی فا¶نڈیشن اس پروگرام کا حصہ نہیں ہے اور اس پروگرام کے درخواست گزار ادارے میں سے بھی نہیں ہےں۔رشید کاکڑ جو کہ سرکاری ملازم ہونے کے باوجود حکومت کے نوجوانوں کے تربیت اور روزگار کے حوالے سے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لئے بلیک میلنگ اور بددیانتی پر مبنی پریس کانفرنس کرکے فعال پروگرام کی افادیت کو کم کرنے کی کوشش کررہا ہے جس پر انہیں ناکامی ہوگی اور وہ اس پروگرام سے ناجائز طور پر فائدہ اٹھانے کے درپر ہیں لیکن بلیک میلنگ سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ نیک نیتی پر مبنی پروگرام عوام کو فائدہ دیتے رہیں گے۔ وزیر اعظم اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے نوجوان ملک کے اندر اور بیرون ملک ملازمتیں کر سکیں گے جس سے وہ معاشی طور پر مستحکم ہوں گے ا س کی افادیت سے نالاں شخص الزامات پر اتر آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی فاﺅنڈیشن گزشتہ 30 سالوں سے بلوچستان کے 22 اضلاع میں 12 ڈونرز کے ساتھ کام کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں ادارے میں 12 سال سے مختلف عہدوںپر ذمہ داری نبھارہا ہوں اور ہمارے پاس جتنے بھی منصوبے چل رہے ہیں وہ 2 سے 5 سال قبل سے شروع ہیں موجودہ نگران حکومت کے توسط سے ہمیں کوئی بھی منصوبہ نہیں ملا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے استعداد کار کو بڑھانے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے جس میں پانی ، زراعت سمیت دیگر منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔


