جعلی ڈومیسائل کے حوالے چاغی سب سے زیادہ متاثرہے، ہاشم نوتیزئی

چاغی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ایم این اے رخشان ڈویژن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی این پی کا شروع سے جعلی ڈومیسائل اور غیر ملکیوں کے متعلق موقف واضح رہا ہے کہ غیر ملکیوں اور جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بلوچستان کے لوگوں کو نہ صرف اقلیت میں تبدیل کیا جاتا بلکہ بلوچستان کے سرکاری پوسٹوں پر جعلی ڈومیسائل والے لوگ اثر رسوخ استعمال کرکے سرکاری ملازمتوں پر ہمارے حق تلفی کرتے انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کی چان بین ایک بہترین اور اچھا عمل ہیں اس سے بلوچستان کے لوگوں کو کافی فائدہ پہنچے گا بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح اس حوالے سے ضلع چاغی بھی سب سے زیادہ متاثر ہیں کہ ضلع چاغی کے وفاقی ملازمتوں پر جعلی ڈومیسائل والے براجمان ہیں تمام ڈپٹی کمشنرز خصوصا ڈپٹی کمشنر چاغی سے یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے پیشے میں مخلصی اور ایمانداری کا مظاہرہ کرکے چاغی کے نام پر جعلی ڈومیسائل والوں کے خلاف سخت ایکشن لے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی کے چھ نکات پر وفاقی ملازمتوں میں چھ فیصد کوٹہ سسٹم بھی بحال ہوا ہیں اور بلوچستان کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے ایک مہینے کے اندر رپورٹ طلب کیا گیا ہیں جو کہ صوبے کے لوگوں کیلئے ایک تاریخی کارنامہ ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں