مائنس ون یاٹو ہمارا مطالبہ نہیں،موجودہ حکومت دھاندلی کاپیداوار ہے،مولانا غفور حیدری

مستونگ :جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ موجودہ حکومت دھاندلی کاپیداوار ہے مائنس ون یاٹو ہمارا مطالبہ نہیں سلیکٹڈ حکومت ملکی مسائل حل کرنے کا ادراک ہی نہیں رکھتا عمران خان گزشتہ دو سالوں سے جھوٹ پرمبنی پالیسیوں کو دوام بخشااورقوم کودھوکے میں رکھا حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے وجہ سے معاشی ابتری بہڑرہی ہے روپیہ کی قیمت مسلسل کم جبکہ تیل کی میں اچانک روپے اضافے سے مہنگائی کاطوفان آیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ مستونگ کے موقع پرمختلف سیاسی و قبائلی شخصیات چیرمین منظور بلوچ شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز میر شیر احمد بنگلزء حاجی فقیر محمد بنگلزء کی اورحاجی پیر جان لہڑی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی اس موقع پر جمعیت مستونگ کے ضلعی امیر مولانا سعیدالرحمن فاروقی مرکزی راہنما حافظ محمد ابراہیم لہڑی سانق صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد سارنگزئی حافظ عبد القادر قریش حافظ عبدالناصر سرپرپرہ میرعبدالطیف محمد حسنی حافظ شبیراحمد مدنی میر محمد انور لہڑی مولوی حماد اللہ مولوی نویدصدیقی سارنگزئی بھی انکے ہمراہ تھے مولانا حیدری نے کہاک بلوچستان معدنی وسائل سیمالا مال ہونے کے باوجود غریب صوبے کامنظر پیش کررہاہے بلوچستان کے عوام سیندک ریکوڈک کے معدنی ذخائر ساحل وسائل کے باوجود پچاس فیصد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں انہوں نے کہاک اقلیتی برادری کے جھاں کھیں عبادت گاہیں موجود ہیں وہ محفوظ ہونے چاہئیے نئی عبادات گاہوں کی تعمیر ریاست کے خرچے پرکسی بھی صورت مناسب نہیں جھاں تک اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کامسئلہ ہے وہ صرف جمعیت علما اسلام کا نہیں بلکہ یہ ریاست اورتمام مسلمانوں کا مسئلہ ہے انہوں نے کہاک موجودہ حکومت اخلاقی طور پر حکومت کرنے کا جواز کھو چکی ہے اب انکے پاس عددی اکثریت بھی نہیں رہی انہوں نے کہاک جمعیت علما اسلام ملک وقوم کی حقیقی نمائیندہ مذہبی وسیاسی جماعت ہے عوام وطن عزیز پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جمعیت علما اسلام کا ہاتھ سیاسی طور پر مضبوط بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں