نااہل حکومت نے صوبے کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر غیر منتخب افراد کو خوب نوازا،مولاناواسع

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگاری کے باعث مایوسی کی زندگی گزر رہے ہیں نااہل حکومت نے صوبے کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر غیر منتخب افراد کو خوب نوازا صوبے میں صحت سمیت تمام شعبے مکمل تباہ ہیں انہوں نے کہا کہ آج رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہیمعاشی اعتبار سے اس کی حالت یہ ہے کہ یہاں کے باسیوں کو روزگار کی عدم فراہمی اورعلاج ،تعلیم ،خوراک اور پانی جیسی بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی نے بے چین اور بے کل کردیا ہے ایک تو پاکستان کو معاشی اورثقافتی اعتبار اس مقام پر لاکھڑا کیا گیا کہ دوبارہ بمشکل اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کا قابل ہو جائے گا انہوں کہا کہ قوم کے ساتھ کیئے گئے دعوے برعکس ثابت ہوئے غریبوں سے دو وقت کی روٹی چھین کر انہیں بیگھر کیا گیا حالانکہ دعوہ نوکری اور مفت گھرفراہم کرنے کا تھا آج ان کی نااہلی کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان تنہا ہوچکا ہے معاشی طور پر بجٹ بنانے کا قابل نہیں رہا ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے کشمیر کاز پر شکست سے دو چار ملک کی اسلامی تشخص کو داؤ پر لگانے کیلئے انڈیا اور اسرائیل کی خوشنودی کیلئے ملک میں یہودی اور قادیانی لابی کو سپیس دینے کیلئے مختلف حیلے بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ￿ اسلام کی بابصیرت قیادت نے روز اول سے کہاتھا کہ یہ کٹھ پتلی حکمران ملک کے انتظام وانصرام کیلئے زہر وقاتل ہیں لیکن بدقسمتی سے بعض جماعتوں نے انہیں موقع دیکر ملک کو نقصان پہنچانے میں نادانستہ طور پر ان کا ساتھ دیا جس کی سزا آج پوری قوم بھگت رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں