مولانا فضل الرحمن کی پاکستان میں تعیناتی چین کے سفیر سے ملاقات
اسلام آباد (انتخاب نیوز) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات۔ رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات اور معاشی او اقتصادی امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ،یہ منصوبہ پورے خطے میں معاشی استحکام لائے گا۔ تایﺅان کے حوالے سے کسی بھی ملک کا چین کے اندرونی معاملات میں دوسرے ممالک کی مداخلت قبول نہیں۔ مولانا فضل رحمان نے ” ون چائنہ اصول” کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ چینی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حوالے سے حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔
Load/Hide Comments


