اسٹاک ایکسچینج حملہ:فون سے کس سے رابطے میں رہے، حملہ آوروں نے کمیرہ بھی استعمال کیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے سے متعلق تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، حملے کا ماسٹر مائنڈ لائیو کیمرہ کے ذریعے سہولت کاروں سے رابطے میں رہا۔تفتیشی حکام کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے سے متعلق تفتیش میں سامنے آنے والی اہم پیشرفت کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کے قبضے سے کیمرہ بھی برآمد ہوا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ لائیو کیمرہ کے ذریعے حملے کے وقت اپنے ساتھیوں سے رابطے میں رہا۔حکام کے مطابق حملہ آوروں سے ملےموبائل فون سےبھی اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق ایک دہشت گرد حملے کے چند سیکنڈ بعد ہی سب انسپکٹر کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے ملزمان کے موبائل فونز سے مزید ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ،ذرائع کے مطابق موبائل فونز سے ملنے والے ڈیٹا میں حملہ آور کراچی میں رابطے میں تھے ۔ذرائع کے مطابق حملہ آور جس نمبر سے رابطے میں رہے وہ ڈسٹرک سینٹرل کے مختلف علاقوں میں استعمال ہوا ہے، حملہ آوروں کے پہلے سے کراچی میں رابطے کی مختلف شواہد ملے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے قبضے سے اسمارٹ فون سمیت دو موبائل فونز ملے تھے ،دونوں موبائل فونز کی فرانسک کرائی گئی ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں