میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی نااہلی کی وجہ سے سیوریج کا نظام درھم برہم ہے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بے حسی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے بیان میں کہا گیا کہ پورے کوئٹہ شہر میں سیلابی نالے کچروں سے بھرے ہوئے ہیں سیوریج نظام بند ہے گلی محلوں میں قائم کچرہ دان کچروں سے بھرے پڑے ہیں محلوں میں صفائی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے ہر علاقہ بد بو کی وجہ سے نا قابل نقل وحرکت بنے ہوئے ہیں گرمی کی شدت کی وجہ سے غلاظت اور کچروں کی وجہ سے کورونا کے ساتھ دیگر کئی قسم کی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں جس سے پہلے بیمار لوگ،بوڑھے اور بچوں کی صحت بری طرح متاثر ہورہی ہے بیان میں کہا گیا کہ میٹروپولیٹن کے زیر انتظام ہزاروں افراد صفائی کے ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے تنخواہیں لے رہی ہیں مگر یہ اہلکاران نہ صرف اپنی فرائض کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں بلکہ ان میں سے اکثر ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جنہوں نے حاضری رپورٹ کے بعد دفتر کی شکل تک نہیں دیکھی ہے جبکہ ان کے غیر حاضریوں کی سزا شہر کے عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے بیان میں کہا گیا کہ علمدار روڈ جوکہ اس سے قبل شہر کے صاف ستھرے علاقوں میں شمار ہووا کرتا تھا اب حالت یہ ہے کہ ہرگلی محلے میں کچرے کے ڈھیر نظر آرہے اور پورا علاقہ ناقص صفائی کی وجہ سے بد ترین صورتحال کا منظر پیش کررہا ہے جس کی وجہ سے کا ہرعلاقہ اب میٹروپولیٹن کی بے حسی کا ضد بولتا ثبوت نظر آرہا ہے بیان میں ایڈ منسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن میں صورتحال کا نوٹس لینے اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کچروں کے ڈھیر اٹھانے اور غیر حاضر صفائی کے عملے کو حاضر کرکے ان سے فرائض کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں