مراد سعید کے جعلی دستخط، ریٹرننگ افسر کی شکایت پر دو افراد گرفتار
لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے مفرور رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی پر جعلی دستخط ہونے پر ریٹرننگ افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔ ریٹرننگ افسر کی شکایت پر پولیس نے جعلی دستخط کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا، ملزمان کو مقامی عدالت نے جیل بھیج دیا۔ دوسری جانب جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں راحت بیکری کے باہر جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مراد سعید سمیت 7 دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ اشتہاری قرار دیے گئے دیگر ملزمان میں حافظ فرحت ،محمد زبیر نیازی، واثق قیوم ،اعظم خان سواتی اور امتیاز دیگر شامل ہیں۔ پولیس کا مقدمے میں مو¿قف ہے کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔


