قلات، کورونا سے 3افراد جاں بحق ہوئے

قلات: ایم ایس پرنس آغا کریم ہسپتال ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے کہا ہے کہ قلات میں 365 مشتبہ مریضوں کی کورونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا جن میں سے 60 مریضوں کی ٹیسٹ مثبت آگئے ان میں سے تین دوران علاج جان کی بازی ہار گئے الحمد اللہ کورونا کی مریضوں میں اب نمایاں کمی آگئی ہیں گزشتہ روز ستر ٹیسٹ لیئے تھے جن میں سے صرف ایک مثبت آگیا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب قلات میں کرونا کی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آگئی ہیں تاہم بیس مئی سے لیکر بیس جون تک قلات میں کوروناوائرس زوروں پر تھی اور اس دوران پچاس سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو گئے جن کے بارے میں کہاجاسکتا ہے کہ کہ انہیں کوروناوائرس تھا اور انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ نہیں کروائے تھے انہوں نے کہا کہ قلات میں کل ساٹھ مریضوں کی کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے تھے اور قلات کے تین کورونا وائرس سے متاثرہ مریض دوران علاج جانبحق ہو گئے جن میں سے 2 مریضوں کا تعلق منگچر سے اور ایک کا تعلق قلات سے تھا جبکہ 55 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور دو مریض اب بھی سیلف آئیسولیشن میں ہیں جن کاعلاج معالجہ جاری ہیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کسی حد تک کنڑول ہو گئی ہیں تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں