اختر مینگل اور جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ عدالت عظمیٰ نے بلوچ شہداءفورم کے سربراہ جمال رئیسانی کی کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ جمال رعیسانی پر نگران صوبائی کابینہ سے مستعفی ہوکر انتخابات میں حصہ لینے کا اعتراض عائد ہے جبکہ جمال رعیسانی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے264 سے امیدوار ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ دونوں اپیلوں پر 29 جنوری کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کر دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں