وفاق میں کوئٹہ کے جعلی لوکل،ڈومیسائل پر ملازمت کرنے والے 122افراد کے دستاویزات منسوخ

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے بوگس لوکل و ڈومیسائل کے اجرا کی تحقیقات تیز کردیں،کوئٹہ سے 122فراد کے جعلی لوکل، ڈومیسائل پر وفاقی محکموں میں ملازمت کرنے کا انکشاف،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے جعلی لوکل ڈومیسائل منسوخ کردئیے،منسوخ کئے لوکل و ڈومیسائل کے حامل افراد ایف ائی اے،نیب، نادرا،ریلوے سمیت کئی اہم محکموں میں کام کر رہے تھے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگ زیب بادینی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ پچھلے چھ ماہ سے وفاقی محکموں میں بلوچستان کے ڈومیسائل پر ملازمتیں حاصل کرنے والے افراد کے ڈومیسائل کی چھان بین کررہی ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق ان کے پاس آٹھ ہزار افراد کی لسٹ آئی ہے تاہم ان میں لوکل اور ڈومیسائل حاصل کرنے والوں کے نام نہیں ہیں تاہم چھ ماہ کے دوران مختلف وفاقی محکموں سے جانب تصدیق کیلئے بھجوائے گئے ملازمین کے لوکل اور ڈومیسائل کی چھان بین کررہے ہیں اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 122افراد کے ڈومیسائل منسوخ کردئیے گئے ہیں، منسوخ کئے لوکل و ڈومیسائل کے حامل افراد نیب، نادرا،ریلوے وفاقی محکمہ تعلیم،محکمہ پولیس، سمیت کئی اہم محکموں میں کام کر رہے تھے،انہوں نے بتایا کہ ایف ائی اے کی جانب سے بھجوائے گئے بائیس میں بیس ڈومیسائل جعلی نکلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں