صوبائی محکموں میں بھی جعلی ڈومیسائل اور لوکل پر بھرتیوں کی نشاندھی کی جائے، اصغر اچکزئی

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ چمن کے عوام پر روزگار کے دروازے کھول دئیے جائیں،اگر حق کی آواز کو نہ سناگیا تو خداناخواستہ یہ پر امن لوگ اپنے ماں باپ اور بچوں کی پیٹ پالنے کی خاطر کسی غلط راستے پے نہ نکلے،ڈپٹی کمشنر مستونگ کی جانب سے اچھااقدام اٹھایاگیاہے،جعلی لوکل اور ڈومیسائل کے ذریعے بھرتی ہونے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کیا۔اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ چمن کے عوام عزت کی دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے پچھلے ایک ماہ سے پر امن دھرنے پے بیٹھے اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں اگرحق کی آواز کو نہ سناگیا تو خداناخاستہ یہ پر امن لوگ اپنے ماں باپ اور بچوں کے پیٹ پالنے کی خاطر کسی غلط راستے پے نہ نکلے چمن کے عوام پے روزگار کا دروازہ کھولا جائے،انہوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ کی جانب سے جعلی ڈومیسائل ولوکل کی منسوخی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ دوسرے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بھی اپنے وطن کے بیٹوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جرات مندانہ اقدامات اٹھائیں گے اور صوبائی محکموں میں جعلی ڈومیسائل اور لوکل کے ذریعے بھرتی ہونے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں