30کروڑ کے ماسٹر پلان سے چاغی کا نقشہ تبدیل ہوجائیگا، عارف محمد حسنی

چاغی(نامہ نگار) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں بلوچستان میں ترقی و خوشحالی اور بہتری کیلئے کوشاں ہے سب سے زیادہ ترقیاتی کام ضلع چاغی میں جاری ہے ماسٹر پلان کے مد میں ضلع چاغی میں 30 کروڑ کے فنڈز جاری ہوئے ہے ماسٹر پلان سے ضلع چاغی کا نقشہ تبدیل ہوگا علاقے میں خوشحالی آئے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی نے چاغی رہسٹ ہاوس میں علاقے کے معتبرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان صرف دالبندین تک محدود نہیں ہے پورے ضلع چاغی میں ترقیاتی کام جاری ہو چکے ہیں چاغی کے گرلز انٹر کالج ماسٹر پلان کا حصہ ہیں چاغی شہر کے 8کروڑ فنڈز سے بنے والے واٹر سپلائی اسکیم کا کام جاری ہے جلد چاغی شہر اور گردونواح کے علاقوں میں پانی کے فراہمی شروع ہوگا انھوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دیا ہے ضلع چاغی کے تعلیمی اداروں کے لیے کروڑوں روپے منظور کر چکے ہیں انھوں نے کہا کہ ضلع چاغی میں ڈیوٹی سے غیر حاضری اور غفلت برتنے والوں ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہاکہ ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں