مہنگائی تلے دبی عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مہنگائی کے بوجھ اور بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کے نیچے دبی عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں اکتوبرتا دسمبر 2023ءکی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروادی ہے جس میں ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔ درخواست میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 75 ارب 14 کروڑ روپے وصولی اور نقصانات کی مد میں 10 ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت 14 فروری کو ہوگی، درخواست منظور ہونے کے بعد بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا مزید بوجھ منتقل ہونے کا امکان ہے۔ حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں