ڈھاڈر میں ڈی سی کے گھر کے قریب دھماکا، اہلکار زخمی
بولان (این این آئی) ڈی سی ہاو¿س ڈھاڈرکے گیٹ کے قریب نامعلوم افراد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ایک شخص زخمی پولیس کے مطابق گزشتہ شب رات نو بجے کے قریب ڈپٹی کمشنر کچھی ہاو¿س ڈھاڈر کے گیٹ کے قریب نامعلوم افراد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا جسے سول ہسپتال ڈھاڈر میں طبی امداد دی گئی زخمی شخص کی شناخت محمد رمضان قوم جتوئی کے نام سے ہوئی واقعہ کے بعد پولیس لیویز فورس نے شہر کے داخلی خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


