صوبائی محکموں میں بھی جعلی لوکل و ڈومیسائل کی تحقیقات کی ضرورت ہے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال کی طرف سے جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہاس مسئلہ کا نوٹس اس سے قبل کی حکومتیں اگر لیتی اور صوبے کے کوٹے پرجعلی ڈومیسائل کی بناید پر وفاقی محکموں میں ملازمتیں حاصل کرنے والوں،تعلیمی اداروں،صحت،وٹیکنیکل شعبوں ملک کے سیٹوں پر روزگار،ومحنت مزدوری کرنیو الوں جعل سازی کوبروقت سزا مل سکتی تھی اور صوبے کے کثیر تعداد کے نوجوانوں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتیں آزمانے کے مواقع میسر آسکتے تھے بیان میں کہا گیا کہ وفاقی محکموں کی طرح صوبے کے مختلف محکموں اور اداروں سے جعلی ڈومیسائل کی تحقیقات بھی ضروری ہے صوبائی حکومت اور تمام اضلاع کے انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بلوچستان کے ہر ضلع کے لوکل ڈومیسائل کے تحقیقات کر کے جعل سازی کے ذریعے بنائے گئے اسناد کی منسوخی کے ساتھ اس کی بنیاد پر صوبے کے نوجوانوں کے حقوق غصب کرنے اور طویل مالی فوائد حاصل کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائیں اس اقدام اور شفاف از سر نو تصدیق کیلئے تمام اضلاع کے لوکل وڈومیسائل برانچ کے اہلکاران اور ضلعی انتظامیہ نیک نیتی کے ساتھ صوبے کے مفادات اور نوجوانوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں بیان میں کہا گیا کہ لوکل ڈومیسائل کی دوبارہ تصدیق کرنے کیلئے صوبائی حکومت ایک طریقہ طرے کریں جس کی پابندی ہر ضلع کے ضلعی انتظامیہ کو قرار دیکر جعلی ڈومیسائل بنانے والوں کیسابقہ سے لیکر موجودہ اسٹیٹس تک کاریکارڈ مرتب کریں اور طویل عرصہ تک مالی مراعات وفوائد حاسل کرنے پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں