یونیورسٹی سکینڈل، مافیا کے سر غنہ کو اتنی آسانی سے بری نہیں ہونے دینگے، پی ایس ایف

کوئٹہ: پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں تعلیم کو حالیہ درپیش مسائل اور یونیورسٹی سکینڈل پر پشتون ایس ایف کی نظریں دیگر طلبا تنظیموں سمیت مرکوز ہیں۔ یونیورسٹی سکینڈل کا ہراسمنٹ مافیا جس کا سرکردہ وائس چانسلر جاوید اقبال تھا کو کبھی اتنی آسانی سے بری نہیں ہونے دیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ سال طالبات کے عزتوں کے ساتھ نہایت بے دردی کے ساتھ کھیلا گیایہ معمولی ہراسمنٹ کیسز نہیں تھے بلکہ منظم مافیہ کے ذریعے کیا جانے والا بے عزتی اور بلیک میلنگ کا سلسلہ تھا اس واقعے نے مظلوم طالبات کو نہ ہی اپنا تعلیمی سلسلے کو قرار رکھنے سے محروم کیا بلکہ ان کو نفسیاتی مریض بنا دیاہمارے صوبے میں جہاں پہلے ہی شرح خواندگی اور تعلیم کا فقدان ہے اس سکینڈل نے طالبات کے والدین کے حوصلے اور بھی پست کیے طلبہ و طالبات اور دیگر شہریوں نے شہری حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ اور عدالت پر اعتماد کیے ہوئے ہیں اور معاملہ ان کے ہاتھوں سپرد کیا ہے مگر حالیہ انکوائری جو کہ نہایت سطحی بنیادوں پر کی گئی ہے نہ مسئلے کا حل ہے اور نہ ہی ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا سکتی ہے اس سلسلے میں معزز عدالت سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس معاملے کا باریک بینی سے جانچ پڑتال کریں اور ایسے لوگ جو کہ نہ ہی چند اشخاص بلکہ معاشرے اور انسانیت کے دشمن ہے ان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ علاوہ ازیں تنظیم میں گروپ بندی کو فروغ دینے، انتشار پھیلانے اور تنظیمی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی پر تنظیم کے رکن زاہد خان کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں