نگران حکومت غیر جانبدار ہے، نواز شریف الیکشن میں گڑبڑ کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف انتظامیہ پر دباو¿ ڈال کر الیکشن میں گڑبڑکرناچاہتے ہیں جبکہ نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کے حق میں جانبدارہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ (ن) سے اتحاد مشکل ہے، میرے لیے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف انتظامیہ پر دباﺅ ڈال کر الیکشن میں گڑبڑکرناچاہتے ہیں، نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کے حق میں جانبدار ہیں، یہ مسلم لیگ میثاق جمہوریت والی مسلم لیگ نہیں رہی، یہ ووٹ کو عزت دو والی نہیں بلکہ آئی جے آئی والی مسلم لیگ ہے، یہ امیر المومنین بننے کے خواب دیکھنے والی مسلم لیگ ہے، امید ہے نواز شریف کے دباﺅ کے باوجود نگران حکومت الیکشن میں مداخلت نہیں کرےگی اور امید ہے پیپلز پارٹی کامیاب ہوکر حکومت بنائےگی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعہ بالکل سیاست کے دائرے میں نہیں تھا، سیاست دانوں کو قواعد طے کرنا ہوں گے اور سیاست کو سیاست ہی رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں