جعلی ڈومیسائل،معاونت کرنے والوں کا بھی احتساب کیا جائے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان سے جعلی ڈومیسائل و لوکل کا جاری ہونا اور اس پر ہزاروں کی تعداد میں تعیناتیوں نے بلوچستان کے حقیقی عوام کی سنگین حق تلفی کی نشاندھی کی۔جو کسی بھی طرع ناقابل معافی ہے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے پارٹی پالیسی پر گامزن رہتے ہوئے ایوان بالا اور دیگر فورمز میں بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل کے اجراء اور تعیناتیوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی جس کی پاداش میں جعلی اسناد کی تصدیق کا عمل شروع کیا گیا۔اور اس گھناونے عمل کا سب کو پتہ چلا۔جعلی اسناد بنانا فراڈ و دھوکہ کے زمرے میں آتا ہے۔قانون میں فراڈ میں مرتکب افراد پر پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کیا جائے اور فوری طور پر ان کو ملازمتوں سے برخاست کرکے تمام مراعات وغیرہ کی وصولی کو ممکن بنایا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں لوٹ مار و حقوق غصب کرنے کو شیوہ بنایا گیا۔بلوچستان کے ساحل وسائل کو بےدردی سے استعمال و لوٹنے نے بلوچستان کو پسماندگی ولاچارگی کو شکار کردیا۔بےروزگاری سنگین شکل اختیار کر چکی ہے۔عوام احساس محکومی میں مبتلا ہے۔اس کے بعد بھی حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام پر رحم نہیں آیا اور جعلی ڈومیسائل بنا بنا کر بلوچستان کے حصے کی ملازمتیں بھی ہڑپ کرتے رہے۔اور ڈھٹائی سے صوبے کے عوام تنگدستی کی طرف دھکیلتے گئے۔بیان میں کہا گیا کہ جعلی ڈومیسائل و لوکل بنانے والے کے ساتھ معاونت کرنے والے کو بھی محاسبے کی جکڑ میں لایا جائے تاکہ آئندہ کسی کوئی بھی ایسے گھناونے عمل کی جرات نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں