سانگھڑ میں بگٹی قبیلے کا جرگہ، شازیہ مری کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

حیدر آباد (انتخاب نیوز) ضلع سانگھڑ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار شازیہ مری کو بگٹی قبیلے نے جرگہ بلا کر ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سرفراز بگٹی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر بگٹی قبیلے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع سانگھڑ میں چھے ہزار سے زائد بگٹی قبیلے کے ووٹ ہیں۔ شہید اکبر بگٹی کے پوتے میر عالی بگٹی نے پیپلز پارٹی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں