نوشکی، فائرنگ سے قبائلی رہنماء معجزانہ طور پر محفوظ رہے

نوشکی:نوشکی قبائلی رہنما میر جعفر خان بادینی پر نوشکی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، جو معجزانہ طور پر محفوظ رہیاور گولی لگنے سے ایک راہگیر زخمی ہوا، فائرنگ سے آس پاس کے دکانوں کے شیشے اور سامان پر جالگی، ایک گولی دکاندار کے گردن کو چھو کر نکل گئی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تفصیلات کے مطابق نوشکی بازار میں نجی بنک کے قریب مسلح افراد کا قبائلی رہنما میر جعفر خان بادینی پر فائرنگ جس کے نتیجے میں میر جعفر خان بادینی کے ہاتھ میں گولی چھوکر نکل گئی اس طرح وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر نبی بخش ولد مہراللہ مینگل ساکن قاضی آباد کے پاوں پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں شہر کے اندر لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ سے گولیاں آس پاس کے دکانوں پر جالگی، جس سے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اور ایک دکاندار کے گردن سے گولی چھوکر آگئے نکل گء، جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے واقعہ کے بعد نوشکی ایس ایچ او پولیس پارٹی کے ہمراہ نامعلوم افراد کے تعاقب شروع کی اور فائرنگ واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں